تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈی جی خان:سانحہ سخی سرور کا ماسٹر مائنڈ بہرا م گرفتار

جنگ نیوز -
ڈی جی خان …ڈیر ہ غازی خان پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے سانحہ سخی سرور کے ماسٹر مائنڈ بہرام خان سمیت پانچ اہم ملزموں کو گرفتارکرلیاہے ۔ بہرام خان کا دس روز ہ جسمانی ریمانڈبھی حاصل کرلیاگیاہے۔پولیس کے مطابق کمانڈر ایوب ،درہ علی اور بہرام خان نے دسمبر2010 میں میرعلی میں درگاہوں پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی ۔اور ملزمان کوفدائی کمانڈرقاری ظفر نے خودکش جیکٹ اور دیگر سامان فراہم کیا تھا۔بہرام خان کو چند روز باجوڑ ایجنسی سے گرفتارکرلیاگیا تھا جس کو آج انسدادہشت گردی کی عدالت میں خصوصی جج محمد ایوب مارتھ کے سامنے پیش کیا گیا ،عدالت نے ملزم کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔بہرام خان سے تفتیش کے بعد پولیس نے مزید چار ملزموں کو بھی گرفتارکرلیاہے جن میں سلیم جان ،احمد بلوچ،بشیر احمد اوراصغر شامل ہیں۔ جبکہ بہرام خان کے ساتھی کمانڈرایوب ،درہ علی اورفدائی کمانڈرقاری ظفراب تک گرفتارنہیں کئے جاسکے ہیں۔سانحہ سخی سرور میں خودکش حملے میں پچاس سے زائد افرادجاں بحق اور سو سے زاید زخمی ہوئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.