29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے قیام کا بل ترمیم کے ساتھ منظور
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے قیام کا بل ترمیم کے ساتھ منظور کر لیا ہے ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین جاوید اشرف قاضی کی صدارت میں ہوا ، بل میں ترمیم کے تحت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا چیف ایگزیکٹو پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر ہو گا ۔ یونیورسٹی کے تمام اکاؤنٹس سسٹم عالمی قوانین کے مطابق ہوں گے،ایک آزاد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آڈٹ کریگا اور ہر سال آڈٹ رپورٹ پی اے سی میں پیش کی جائیگی۔