29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جیو سوپر اور آگ کی بندش کیخلاف ن لیگ کا قومی اسمبلی میں احتجاج
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے ارکان نے جیوسوپر اور آگ چینل کی بندش کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی ۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت شروع ہوا تو مسلم لیگ ن کے ارکان نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے اس سے پہلے چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ جیو سوپر اور آگ چینل کی بندش کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی جائے گی۔