تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پہلے بھٹو ریفرنس میں قانونی خامیوں کی درستگی ضروری ہے ، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان ، جسٹس افتخارمحمدچودھری نے ریمارکس دئے ہیں کہ وہ بھٹوکیس ری اوپن کرنے کے حق میں ہیں ، تاہم صدارتی ریفرنس میں کوئی قانونی نکتہ نہیں اٹھایا گیا، لارجر بنچ کی تشکیل سے پہلے قانونی خامیوں کی درستگی ضروری ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی سربراہی میں جسٹس سائر علی اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھیجے گئے صدارتی ریفرنسز میں واضح سوال بجھوائے گئے ، یہ ریفرنس صرف پاکستان نہیں بلکہ اسلامی دنیا کے نامور رہ نما کا معاملہ ہے اور عدالت اسے طے کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ، بھٹوریفرنس پر عدالتی رائے کا پوری دنیا مطالعہ کرے گی۔ مقدمے کے وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہاکہ ثابت کریں گے کہ پورا ریفرنس قانونی سوالات پر مبنی ہے ،وعدہ معاف گواہ کی عدم قبولیت سے متعلق پانچ رکنی بنچ پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ججوں کے تعصب کی بات کی تاہم عدالت نے اسے نظر انداز کر دیا، اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تعصب کو ہر مرحلہ پر واضح کیا گیا ، دیکھنا ہو گا کہ یہ قانونی سوال بنتا ہے یا نہیں۔ چیف جسٹس نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ صدر یا وزیراعظم کو قانونی پہلووں کا اندازہ نہ ہو تاہم وہ بہت کچھ جانتے ہیں ،بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں جیل میں رہے ہیں ، انہیں بھی قانونی نکات سے واقفیت ہو گئی ہے ، صدارتی ریفرنس پر مزید سماعت 21 اپریل کوکی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.