29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صحارا ریگستا ن میں منعقدہ دنیا کی مشکل ترین میراتھن ریس
جنگ نیوز -
رباط …حال ہی میں ہر سال کی طرح صحارا کے ریگستا ن میں دنیا کی مشکل ترین میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا ۔اس میراتھن میں دنیا بھر سے آئے ہو ئے افراد ہموار زمین اور خوشگوار مو سم کے بجا ئے تپتی دھوپ میں ریتیلے ریگستان پر دوڑتے ہیں۔ اس سالانہ میراتھن میں 849 شرکا ء نے گر م ہواؤں اور تپتی ریت کا مقابلہ کر تے ہو ئے 150میل کا فا صلہ مقررہ6روز میں طے کیا۔ ا س میراتھن کی خاص با ت یہ بھی ہے کہ دوڑ کے دوران شرکا ء ان چھ دنوں میں نا صرف ریگستان میں ہی خیمے لگا کر سوتے ہیں بلکہ انھیں سامان اور خوارک سے بھرے وزنی بیگ کو بھی اپنی پشت پرڈالے ریت میں پھنسے قدموں کو کھینچ کر منزل کی جا نب آگے بڑھنا ہو تا ہے۔