تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب: پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری مہم شروع

جنگ نیوز - لاہور…سیکرٹری ایکسائز پنجاب خواجہ شمائل کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری مہم شروع کر دی۔ امید ہے کہ تیس جون تک چودہ ارب روپے کا ہدف پورا کر لیا جائیگا۔یہ بات انھوں نے لبرٹی مارکیٹ میں پراپرٹی ریکوری مہم کے آغاز کے موقع پر لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری ایکسائز کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے کہ ٹیکس بروقت اور پورا دینا ان کا قومی فریضہ ہے۔ اسی رقم سے ادارے اور ملک چلتے ہیں۔ خواجہ شمائل کا کہنا تھا کہ محکمے کی تنظیم نو جاری ہے پنجاب بھر میں گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.