29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہد دماغی صلاحیتوں اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے
جنگ نیوز -
لندن …شہد انسان کے لئے اللہ تعالی کی عطا کردہ ایک بیش بہا نعمت ہے ۔ روزآنہ ایک چمچ شہد کھانے سے نہ صرف بیماریوں کو دور رکھا جاسکتا ہے بلکہ اس سے توانائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔قدرت نے انسان کو جتنی غذائی نعمتیں بخشی ہیں ان میں شہد کو سب سے ممتاز درجہ حاصل ہے ۔ اس کے فوائد اتنے ہیں کہ انہیں شمار کرنا مشکل ہے ۔ تحقیق کے مطابق روزآنہ ایک چمچ شہد کھانے سے دماغی صلاحیتوں اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ شہد ، جگر کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ جراثیموں سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے ۔ شہد معدے اور انتڑیوں کی جھلی میں خراش پیدا نہیں ہونے دیتا ۔ زُود ہضم ہے اور گُردوں پر اِس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے ۔ شہد توانائی کا انمول خزانہ ہے اور اِسے باقاعدگی سے اِستعمال کرنے والا جلدی نہیں تھکتا ۔