29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:جیو سوپر اور آگ کی بندش کیخلاف نوجوانوں کا احتجاج
جنگ نیوز -
پشاور…نوجوانوں کے چینل جیو سوپر اور آگ پر پابندی کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرہ پشاور میں جیو نیوز کے دفتر کے سامنے کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں اوربچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پرپیمرا کے خلاف تنقید پر مبنی نعرے درج تھے۔ نوجوانوں نے پلے کارڈز کے علاوہ بیٹ اور بال بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ نوجوانوں نے جیو سوپراورآگ چینل کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جیو سوپر اور آگ کی نشریات کو فی الفور بحال کیا جائے ۔