29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وزیراعظم ، ڈی جی آئی ایس آئی کے دوروں پر اعتماد میں لیا جائے، چوھری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے ارکان نے ڈرون حملوں کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ہے،قائد حزب اختلاف چودھری نثارکا کہناہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ امریکا پر بہت چہ مگوئیاں ہوئیں، اس پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔چودھری نثارنے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں پر ایوان کے ذریعے جو پیغام دیا جائے گا اس پر حکومت کا ساتھ دیں گے، وزیراعظم کابل گئے، وہاں مذاکرات کئے، اس بارے میں بھی ایوان کو اعتماد میں لیں۔ چودھری نثارکاکہناتھاکہ انتخابی اصلاحات کے بل پراپوزیشن کی رائے کو بلڈوز کیا گیا، وہ انتخابی اصلاحات بل کو غور کے لئے قائمہ کمیٹی کو دوبارہ بھجوانا چاہتے ہیں، نادرا ان کے حلقے میں 31 ہزار جعلی ووٹ بنوانے کی کوشش کررہی ہے، چیئرمین نادرا ملک کی اہم ترین شخصیت کے دوست ہیں ۔چودھری نثار کی تقریرکے جواب میں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں تین کروڑ سترلاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے، انتخابی اصلاحات کا بل جعلی ووٹنگ روکنے کے لئے ہے۔