29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیزکانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ
جنگ نیوز -
پشاور… جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ملک کو درپیش مسائل کے حوالے سے25 اپریل کوآل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پشاورمیں مرکزاسلامی سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس دہشت گردی، خراب طرزحکومت، مہنگائی، ڈرون حملوں اورلوڈ شیڈنگ سمیت دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے طلب کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق گول میزکانفرنس میں تحریک انصاف، جے یوآئی ف، پی پی شیرپاوٴ، جے یو آئی س، مسلم لیگ ن اور ق کے علاوہ دیگرسیاسی جماعتوں نے شرکت کی دعوت قبول کی ہے۔