29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کیو با کیجراسک پارک سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
جنگ نیوز -
ہوانا…کیوبا میں قائم کردہ دلچسپ جراسک پارک (Jurassic Park) اپنی انفرادیت کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔اس تھیم پارک میں قبل ازتاریخ دورکی تشریح کیلئے200سے زائد دیوہیکل ڈائنوسارزاور غاروں میں زندگی گزرانے والے انسانوں کے مجسمے نصب کیے گئے ہیں۔11ہیکڑ رقبے پر محیط اس جراسک پارک میں کنکریٹ سے بنے227ما ڈل مو جود ہیں جہاںآ نے والے افراد نا پید ہو جا نے والے جانور ڈائنو سارز اور قدیم دور کی انسانی زندگی پر مبنی مجسموں کے ساتھ کھڑے ہو کر تصاویر کھنچواتے اور اپنے ٹرپ کو یاد گا ر بناتے ہیں۔