29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈی جی آئی ایس آئی حکومت کی مرضی سے امریکاگئے ،وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد …وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ہے کہ ہم نے دنیاپرثابت کردیا ہے کہ ملکی معاملات پرسول اورملٹری قیادت ایک ہے اور سب کا ایک ہی مقصد ہے یعنی ملک کی سالمیت ہے،وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی حکومت کی مرضی سے امریکاگئے تھے،ہمیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیزکوشک کی نگاہ سے نہیں دیکھناچاہیے،ہم ملک کی سیکیورٹی اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہاکہ جنگیں مسائل کاحل نہیں ہوتیں اور امن کے لئے سیاسی بات چیت ضروری ہے،وزیراعظم نے کہاکہ پرامن اورمستحکم افغانستان، پاکستان کے لیے بہترہے،افغانستان میں مفاہمت کے عمل کی حمایت کرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہماری جنگ ہے لیکن ڈرون حملوں سے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ متاثرہوتی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے امریکہ پر پہلے بھی اور اب بھی امریکی ایوان کے اسپیکر سے ملاقات میں واضح کردیاہے کہ ہم خوددہشتگردوں کونشانہ بنائیں گے،وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ امریکاسے کہہ دیاہے اگرپاکستان کامیابی امریکاکامیابی ہوگی اور کسی ایک واقعے سے پاک امریکاتعلقات متاثرنہیں ہوسکتے اور نہ ہونے چاہیں،وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ کسی ایک واقعے سے پاک امریکاتعلقات متاثرنہیں ہوسکتے،وزیراعظم نیملکی دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ،وزیراعظم نے بتایاکہ میں نے خودحامدکرزئی اورمنموہن سنگھ سے ملاقات کاوقت مانگامیں خودحامدکرزئی اوربھارتی وزیراعظم سے ملنے گیا انہوں نے کہاکہ بھارت اورافغانستان کیساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے اورمنموہن اورکرزئی سے ملاقات ہمسایوں سے بہترتعلقات کی پالیسی کاحصہ ہے،ہمسایوں کے ساتھ بہترتعلقات قائم کرناہمارافرض ہے،وزیراعظم کاکہناتھا کہ سہ طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات بھی رکھناچاہتے ہیں،وزیراعظم نے خطاب میں کہاکہ افغانستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے قیام کے لئے کوششیں کریں گے اور اس میں دو سطح پر بات چیت کا میکانزم بنانے کا فیصلہ کیاہے ایک سربراہ اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کے درمیان رابطے جبکہ دوسرا سیکرٹری خارجہ،آرمی اور انٹیلی جنس حکام کے درمیان ہوگا،ہم اس حل کو قبول کریں گے جو افغان کے حق میں ہوگا۔