تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایچ ای سی کا مسودہ قانون تیاری کے مراحل میں ہے،رضاربانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اٹھارہویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کا مسودہ قانون تیاری کے مراحل میں ہے ، جسے جلدقومی اسمبلی میں پیش کردیاجائے گا۔ اپنی صدارت میں اٹھارویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کے اجلاس کے بعدمیاں رضاربانی کا میڈیاسے بات چیت میں کہناتھاکہ ایچ ای سی کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی گئی۔ اٹھارہویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ بھی جلد قومی اسمبلی میں پیش کردی جائے گی۔ میاں رضاربانی نے کہاکہ کنکرنٹ لسٹ میں شامل چیزیں اپنے پاس رکھ کروفاق نے غاصبانہ قبضہ کررکھاتھا۔ کمیشن کا آئندہ اجلاس جمعرات کو ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.