تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شام میں حکومت مخالفین کے مظاہرے جاری

جنگ نیوز -
دمشق . .. . . . ... شام میں حکومت مخالفین کے مظاہرے میں صدربشارالاسد سے استعفے کامطالبہ کیا گیا۔امریکا نے کہا ہے کہ شامی حکومت کوکمزورکرنے کی کوشش نہیں دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔شام میں حکومت کی جانب سے ایمرجنسی قوانین کے جلد خاتمے کے اعلان کے باوجود بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز حمص میں سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے آٹھ افرادکی ہلاکت کے خلاف تلبیسہ میں بڑا مظاہرہ کیا گیا۔جس میں ہزاروں افرادشریک ہوئے۔مظاہرین صدربشارالاسد کے فوری استعفے کا مطالبہ کررہے تھے۔دمشق اور حمص میں بھی مظاہرے کیے گئے۔دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کوکمزورکرنے کی کوشش نہیں کی جارہی بلکہ جمہوریت کے حامیوں کی حمایت کررہے ہیں۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے نیوزبریفنگ میں اس الزام کی تردید کی کہ امریکا شامی حکومت کے مخالفین کوخفیہ طورپرفنڈ فراہم کررہاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.