تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 19 کروڑ ڈالر دیں گے،امریکا کی یقین دہانی

جنگ نیوز -
واشنگٹن . .. ... . . امریکا پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے 19 کروڑ ڈالر دے گا۔ واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ ورکنگ گروپ برائے معیشت اور مالیات کا اجلاس ہواجس میں وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ ،امریکی نائب وزیرخزانہ چارلس کولنز اوردیگرحکام شریک ہوئے۔مذاکرات میں امریکا کی جانب سے پاکستان کی جانب سے محصولات کی وصولی بڑھانے اور مالی خسارہ کنٹرول کرنے کی بھرپور کوششوں کو سراہا گیاہے۔مذاکرات کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے انیس کروڑڈالردے گا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا مقصد امداد سے ہٹ کر خود کفالت اور روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے امور پر توجہ مرکوز کرناتھی، تاہم امریکا پاکستان میں توانائی، معاشی ترقی و استحکام ، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.