29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . . . . لاہوراور اس کے گردونواح میں رات کے وقت شروع ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔پیر کی رات لاہورکے مختلف علاقوں میں گرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم میں خنکی پیدا ہوگئی ۔ لاہور میں گردمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پیر کی رات کو ہونے بارش نے ایک مرتبہ پھر موسم خوشگوار ہوگیا۔بارش کے دوران بھی شہر میں لوگ موسم کا مزا لیتے رہے۔بارش کی وجہ سے لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا حالیہ سلسلہ آج رات ختم ہوجائے گا۔