تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوئٹہ: نیوالگیلانی روڈپرکاربم دھماکا،دو افراد زخمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ...کوئٹہ کے علاقے نیوالگیلانی روڈپرکارمیں نصب بم کا دھماکاہواجس کے نتیجے میں دوافرادزخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق نیوالگیلانی روڈپرغیرسرکاری تنظیم کے دفترکے قریب کھڑی گاڑی میں زورداردھماکاہواجس کے نتیجے میں راہگیرحاجی مسعوداورایک خاتون بخت بی بی زخمی ہوگئے جبکہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے بعدلوگ گھروں سے باہرنکل آئے جائے وقوع پرپولیس اورریسکیوٹیمیں پہنچ گئیں۔ سی سی پی اوکوئٹہ داؤدجونیجونے بتایاکہ نیو الگیلانی روڈپرکاربم دھماکا بظاہرایسے لگتاہے این جی اوکونشانہ بنایاگیاہے ۔تحقیقات کی جارہی ہیں جوبھی حقائق ہوئے سامنے لائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.