تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بارشوں کے بعد تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ

جنگ نیوز -
لاہور...حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ جاری ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے9.45 فٹ بلندی کے ساتھ1387.45 فٹ ہوگئی۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد50ہزار100اوراخراج5ہزار کیوسک کمی کے ساتھ20ہزارکیوسک ہے۔ دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے66فٹ بلندی کے ساتھ1106 فٹ ہوگئی۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد93ہزار465اوراخراج42ہزارکیوسک ریکارڈ کیاگیا۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ ایک لاکھ18ہزارایکڑ فٹ اور منگلاڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ7لاکھ61ہزارایکڑ فٹ ہوگیا۔ تربیلا اور منگلا ڈیم میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ8لاکھ79 ایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.