تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انٹر نیٹ پر مقبول گوریلا21 بر س کا ہو گیا

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ...برطانوی کاؤنٹی کینٹ کے ایک Animalپارک میں موجودانسانو ں کی طرح چہل قدمی کر نے والے گو ریلا نے اپنی21ویں سالگرہ منائی۔حال ہی میں Ambamنامی اس گوریلا کی انسانوں کی طرح چہل قدمی کرنے کی وڈیو کو انٹرنیٹ پر5ملین سے زائد افراد دیکھ کرمحظوظ ہو چکے ہیں۔ عام طور پر دنیا بھر میں گو ریلا اپنی چا روں ٹانگوں پر چلتے ہیں مگر اس گوریلا میں یہ خصوصیت ہے کہ یہ اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑے ہوکر انسانوں کی طرح چلتا ہے اور پارک میں آنے والے افراد کو اپنی جانب متوجہ کر لیتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.