29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوئٹہ:ڈاکٹر اغوا کے بعد قتل، ہاتھ پاؤں بندھی لاش شالکوٹ سے برآمد
جنگ نیوز -
کوئٹہ...کوئٹہ کے نواحی علاقے سے مغوی ڈاکٹرکی لاش برآمد ہوگئی جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بولان میڈیکل کالج شعبہ نیفرالوجی کے سربراہ ڈاکٹرممتازکی ہاتھ پاؤں بندھی لاش آج صبح شالکوٹ ایریاسے برآمدہوئی ۔مقتول کوکان اورکند ھے میں گولیاں ماری گئیں۔ ڈاکٹر ممتاز کو 28مارچ کوگھرسے ہسپتال جاتے ہوئے گولی مارچوک کے قریب سے نامعلوم مسلح افرادنے اغوا کیاتھا۔