تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ای میل میں اوباما کو چمپنزی دکھانے پر ری پبلکن رکن کی معذرت

جنگ نیوز -
واشنگٹن...امریکاکی اورنج کاؤنٹی میں ری پبلکن پارٹی کی رکن نے ایک ای میل میں امریکی صدرباراک اوباما کوچمپنزی دکھایا،ای میل میڈیا میں آنے پر خاتون نے معافی مانگ لی۔ری پبلکن عہدیدارمارلن ڈیون پورٹ نے ای میل میں ایک فیملی فوٹوبھیجی،جس میں بے بی چمپنزی پراوباما کافوٹو چسپاں تھا،ساتھ ہی یہ کیپشن بھی درج تھا"Now you know why no birth certificate,"یعنی اب آپ جان گئے ہوں گے کہ پیدائشی سرٹیفکیٹ کیوں نہیں۔شہریوں کے حقوق کی تنظیم نے امریکا کے پہلے سیاہ فام صدرکی ایسی توہین آمیزتصویر پرشدیدافسوس کا اظہارکیا۔مارلن ری پبلکن پارٹی کا حصہ ہونے کے علاوہ قدامت پسند ٹی پارٹی تحریک کی بھی رکن ہیں۔اپنی پارٹی اور کارکنان کی مذمتاوراستعفیٰ دینے پراصرار کے بعد انہوں نے معذرت کرلی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.