29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نائیجیرین فٹبالر اولوبایو ایڈفیمی یونان میں ٹریفک حادثے میں ہلاک
جنگ نیوز -
ایتھنز...…نائیجیرین فٹ بالر اولوبایو ایڈفیمیOlubayo Adefemi یونان میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ان کی عمر25 سال تھی۔شمالی یونان میں نائجیریاکے دفاعی کھلاڑی اور سکوڈا یانتھی کی نمائندگی کرنیوالے ایڈفیمی کی کار حادثے کا شکار ہوگئی، پولیس نے خراب موسم کو حادثے کی وجہ قرار دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ایڈفیمی کی کار موٹروے پر بے قابو ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی۔ ایڈفیمی اپنی شادی کی تیاری کے سلسلے میں یونان سے نائیجیریا جانیوالے تھے۔ انہوں نے نائیجریاکی جانب سے پانچ میچز کھیلے،جن میں بیجنگ اولمپکس کے میچز بھی شامل ہیں۔