تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان ورکرز فیڈریشن کا کنونشن،جیو سوپر کی بندش کی مذمت

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کہا ہے کہ جیو سوپرکی بندش کا اقدام قابل مذمت اور آزادی صحافت کے اصولوں کے منافی ہیں۔ لاہور میں پاکستان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد کا کہنا تھا کہ جیو سوپر اور آگ عوام کو، خاص طور پر، نوجوانوں کو صحت مند تفریح فراہم کرتے ہیں ،ان پر پابندی کھیلوں کی حوصلہ شکنی سے کم نہیں،ورکرز کنونشن میں جیو سوپر کی بندش کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کی گئی جس میں ان چینلز پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، خورشید احمد نے عوامی نمائندے کی حیثیت سے جیو سوپر کے لائسنس کے اجر پر دستخط کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.