تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

حسینخواتین کی فہرست میں شہزادی کیٹ میڈلٹن تیسرے نمبر پر

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…حال ہی میں ایک ویب سائٹ کے تحت کروائے گئے سروے کے مطابق29تاریخ کو شہزادی کا خطاب حاصل کرنے والی کیٹ میڈلٹن دنیا کی تیسری خوبصورت ترین شہزادی ہیں۔دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کی حسین خواتین کی فہرست میں گریس کیلی (Princess Grace of Monaco)اور اردن کی ملکہِ رانیہ کے بعد کیٹ میڈلٹن کا نام موجود ہے۔ کیٹ میڈلٹن نے برطانوی شاہی خاندان کی سب سے خوبصورت خاتون کا خطاب سمیٹ کر پرنسس آف ویلز ڈیانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔1لاکھ 27ہزارافراد سے کروائے گئے اس سروے کے مطابق شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں گریس کیلی کو91فیصد،ملکہِ رانیہ کو90فیصد،کیٹ میڈلٹن کو84فیصد جبکہ شہزادی ڈیانا کو82فیصدووٹس حاصل ہوئے۔ واضح رہے کہ آجکل میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ کیٹ میڈلٹن دنیا بھر میں سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والی خاتون کی حیثیت سے بھی ڈیانا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.