29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈنمارک کا NOMA دنیا کا بہتر ین ریسٹو رنٹ قرار
جنگ نیوز -
کوپن ہیگن …اگر آ پ بہترین کھانا بہترین جگہ پر کھانے کے شوقین ہیں تو اس کے لیے آ پ کو یو رپی ملک ڈنمارک جا نا ہو گا ۔ ڈنمارک کے ریسٹورنٹ Noma کو دنیا کا بہترین ریسٹورنٹ قرار دیا گیا ہے ۔ریسٹورنٹس انڈسٹری کے آ ٹھ سو عالمی ما ہرین کی مر تّب کر دہ دنیا کے پچاس بہترین ریسٹو رنٹس کی فہرست میں Noma پہلے نمبر پر آ یا ہے جس کی وجہ اس کے بہترین معیار اور ذائقے دار کھانے ہیں۔ واضح رہےNoma کو یہ اعزاز مسلسل دو سری بار حا صل ہو ا ہے جبکہ اسپین کے دو ریسٹو رنٹس اس فہرست میں دو سرے اور تیسرے نمبر پر مو جو د ہیں ۔