تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

آئٹم سانگ کی مقبولیت نے رنبیر کپورکو بھی آئٹم بوائے بنادیا

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈ کی فلموں میں مقبول آئٹم سانگ پیش کر نے والی آئٹم گر لز ملائیکہ اروڑا،ملیکہ شراوت، دپیکا پڈوکون ،کترینہ کیف اور بپاشابا سو کی فہرست میں ایک آئٹم بوائے کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو کہ رنبیر کپور ہیں۔ کئی سالوں سے با لی وڈ کو "بچنا اے حسینوں لو میں آگیا"کا پیغام دینے والے رنبیرکپور اب سونم کپور،دپیکا پڈوکون ،کترینہ اور نر گس فخری کادل چرانے کے بعد آئٹم سانگ کا میدان بھی جیتنا چا ہتے ہیں۔ رنبیر کپور ہدایت کار Vikas Bahlکی بچوں کے لئے بنائی گئی فلم Chillar Partyمیں ایک آئٹم سانگ کر نے کی رضامندی ظا ہر کر دی ہے اور آج کل اس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔رنبیر کپور اس فلم کی کاسٹ کا حصہ تو نہیں تاہم وہ ایک آئٹم بوائے کی حیثیت سے مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہو کر اپنا آئٹم سانگ پیش کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.