تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایم کیو ایم اور جے یو آئی کی حکومت میں شمولیت خارج از امکان نہیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نئی کابینہ کی تشکیل میں مصروف ہے اورایسے وقت وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ جے یو آئی اور ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سیاست میں کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہوتی اور سیاست میں بات چیت کا عمل جاری رہتا ہے،ایک سوال پر وزیراعظم کاکہناتھاکہ ڈرون حملوں پرحکومت اپنی پالیسی واضح کرچکی ہے۔انہوں نے اپنے دورہ افغانستان کوخوش آئند قراردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.