29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دو ماہ میں مزید 1200میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی ،ڈی جی پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر محمد خالد کا کہنا ہے کہ دوماہ میں مزید1200میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی جس سے شدید گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ واپڈا ہاؤس لاہورمیں میڈیابریفنگ کے دروان ڈی جی پیپکو نے کہا کہ ان گرمیوں میں نسبتاً کم لوڈشیڈنگ ہو گی جس کی وجہ تھرمل اور ہائیڈل پیداوار میں بہتری ہے ۔ انجینئر محمد خالد نے کہا کہ اگلے ماہ پہلے ہفتے میں انرجی سمٹ کانفرنس ہوگی جس میں نیا بچت پلان تیار کیا جائیگا ۔ اس پلا ن پر عملدرآمد سے1500میگاواٹ تک بچت کی توقع ہے۔ڈی جی پیپکو نے کہا کہ شارٹ فال2700میگاواٹ ہے شہروں میں چھ جبکہ دیہات میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔