تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

عام ہتھیاروں کی طرح مکمل کام کرتی ننھی منی توپ اور تیر کمان

جنگ نیوز -
واشنگٹن…عام سائز کے ہتھیار تو ہرکسی نے دیکھے ہونگے تاہم اب ان ہتھیاروں کے ایسے ننھے منے ماڈل بھی تیار کرلیے گئے ہیں جودیکھنے میں تو انسانی ہتھیلی پر رکھی ہوئی کوئی چھوٹی سی شے معلوم ہوتے ہیں تاہم اپنا کام پوری طرح سرانجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ یہ چھوٹی سی توپ کوئی آرٹ کا نمونہ نہیں بلکہ حقیقی توپ ہے جس میں چھوٹی چھوٹی Metal کی گولیاں ڈال کر اس میں بارودبھرا جاتا ہے جس کے بعد اسے سگریٹ کی مدد سے جلا کر گلاس اور بلب سمیت، انڈوں اور غباروں تک کے نشانے بھی لئے جاسکتے ہیں۔اسی طرح یہ تیر کمان صرف شوپیس کی طرح سجانے والا کوئی ماڈل نہیں بلکہ چاندی اورخالص22قیراط سونے سے بنی یہ کمان انتہائی برق رفتاری سے المونیم سے بنے تیر بھی چھوڑتی ہے جو سیدھا نشانے پر جالگتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.