29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
چین: کتے کے گوشت کیمقبولیتکے خلاف شہریوں کا ردعمل
جنگ نیوز -
بیجنگ… چین کے مختلف علاقوں میں موجود مشہور ریستورانوں میں کتے کے گوشت سے بنائی گئی ڈشیں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہیں جبکہ دوسری جانب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے چینیوں میں پالتو جانور رکھنے کا رجحان بھی تیزی سے فروغ پارہا ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ چین جہاں جانوروں کے حقوق کی پاسداری کا کوئی خاص ریکارڈ موجود نظر نہیں آتا وہاں گذشتہ دنوں ان ریستوران پر سپلائی کے لیے لائے جانے والے400سے زائد کتوں سے بھرے ٹرک کوکوایک ہائی وے پر جانوروں سے محبت کرنے والے شخص نے روک لیا۔موٹر سائیکل پر سوار اس شخص نے اپنی موٹرسائیکل انتہائی برق رفتاری سے ٹرک کے آگے لاکھڑی کی اور انٹرنیٹ کے ذریعے جانوروں کے حقوق کی علمبردار تنظیم کو خبردار کردیا۔ان کتوں کو بچانے کے لیے 200سے زائد افراد اس ٹرک کے سامنے احتجاج کے لیے جمع ہوگئے اور ٹریفک جام ہوگیا تاہم 15گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد جانوروں کی ایک تنظیم نے بھاری معاوضہ ادا کرکے ان کتوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔واضح رہے کہ چین میں بلیوں کاگوشت بھی بہت مقبول ہے اور چینی باشندوں کی جانب سے بلیوں کو مذبح خانے لیجانے والے ٹرکوں کا راستہ بلاک کرنا معمول بنتا جارہا ہے۔