تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈرون حملے ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں،رضا ربانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے ڈرون حملوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں اورپاکستان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کااجلاس رضا ربانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ،اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا ربانی نے بتایا کہ وزیراعظم اور عسکری حکام کے دورہ افغانستان پر دفترخارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے اور ہمارا ملک اس کی بھاری قیمت چکا رہا ہے جو فورسز کی شہادتوں اور اقتصادی، دونوں صورتوں میں ہوا ہے ۔مغربی دنیا کو پاکستان کے نقصانات کا نوٹس لینا چاہئے اور معاملات کا ایسا حل سامنے آنا چاہیئے جس سے پاکستان دوبارہ مستحکم ہوسکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.