29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت مشترکہ جوڈیشل کمیٹی کا دورہ ملیر جیل کراچی
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان اوربھارت کے قیدیوں کی رہائی کیلئے بنائی گئی مشترکہ جوڈیشل کمیٹی نے ملیر جیل کراچی میں بھارتی قیدیوں سے ملاقات کر کے ان کے حالات اور قانونی مسائل کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کے بھارتی ارکان میں جسٹس شری امرجیت چودھری، جسٹس گندرارائے، جسٹس محمد علی خان اورجسٹس اے ایس گل جبکہ پاکستان کے ممبران میں جسٹس عبدالقادر چودھری، جسٹس فضل کریم، جسٹس رٹائرڈناصر اسلم زاہد، جسٹس ریٹائرڈمحمد اجمل میاں شامل تھے۔ جوڈیشل کمیٹی نے ملیر جیل میں256 بھارتی ماہی گیروں سے ملاقات کی اور ان کی واپسی کیلئے قانونی پیچیدگیوں، جیل میں ان کے ساتھ سلوک اور دونوں ممالک کے سفارتی عملوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔