29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ،والدین اور بہن بھائی قتل
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورمیں میلاد چوک رام پورہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے والدین، بھائی اوربہن سمیت4 افراد کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پربدبخت بیٹے اخترضمیرنے طیش میں آکرگھرکے اندراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں والد حاجی اسرار، بھائی اخترنذیراوربہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے والدہ دانش بی بی اور بھابھی بھی زخمی ہوئیں۔ جنھیں زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق والدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ بھابھی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔