تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شام بھی سرنگوں،48سال پہلے نافذ کی گئی ایمرجنسی اٹھالی گئی

جنگ نیوز -
دمشق…شام میں48 برس سے نافذ ایمرجنسی اٹھالی گئی ہے جبکہ ہمز شہر میں ہونیوالے حکومت مخالف مظاہر ے میں10 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔شام میں موجودہ صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسدنے مارچ1963 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بنیادی حقوق ضبط کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کی تھی اور سن دوہزار میں عہدہ سنبھالنے کے بعد بشارالاسدنے بھی اسے جاری رکھا تھاتاہم بڑھتے ہوئے مظاہروں اورہلاکتوں کے بعد صدرنے احتجاج کرنیوالوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ادھر ہمز شہر میں ہونیوالے مظاہرے میں سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں10 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.