29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فاٹا اراکین ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمنٹ سے مستعفی ہو جائیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے مرکزی رہ نما اجمل خان وزیر نے فاٹا اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف متحد ہو کر پارلیمان سے مستعفی ہو جائیں ۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں اجمل خان وزیر نے کہا کہ اگر فاٹا کے اراکین پارلے منٹ ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمان سے مستعفی ہو جائیں تو حکومت مجبوراً ڈرون حملوں کے خلاف عملی اقدامات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت عمران خان کے حیات آباد پشاور دھرنے میں شرکت کریں گے ۔