تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایتھلیٹ چیمپین شپ ،لیاقت علی مرد،سمیرا طیب تیز ترین خاتون قرار

جنگ نیوز -
لاہور…نیشنل ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں لیاقت علی نے سو میٹر دوڑکا نیا قومی ریکارڈقائم کرتے ہوئے پاکستان کے تیز ترین مرد کا اعزاز حاصل کر لیاہے،خواتین کی سو میٹر ریس سمیرا طیب نے جیت لی۔لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والی نیشنل چیمپین شپ کاسب سے دلچسپ مقابلہ سو میٹر ریس میں ہوا ،جس میں مردوں کا ٹائٹل لیاقت علی کے نام رہا،جنہوں نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ صفر ایک سیکنڈز میں طے کر کے نیاقومی رکارڈ بھی قائم کیا۔ویمنز کی سو میٹر ریس میں واپڈا کی سمیرا طیب سب پر بازی لے گئیں انہوں نے یہ فاصلہ بارہ اعشاریہ تین صفر سیکنڈز میں طے کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.