29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیٹوامریکا کی مددکے بغیرلیبیا میں کارروائی کرسکتاہے،جوبائیڈن
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نیٹوامریکا کی مددکے بغیرلیبیا میں کارروائی کرسکتاہے۔امریکاکی توجہ مصر،افغانستان اورپاکستان پرمرکوزہے۔فنانشل ٹائمزکودیے گئے ایک انٹرویومیں امریکی نائب صدر نے کہا کہ یورپی ملکوں کے طرابلس سے تاریخی نوعیت کے تعلقات رہے ہیں۔ نیٹو ممالک امریکا کی مدد کے بغیر لیبیا پرکارروائی کرسکتے ہیں اور وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کے لیے تمام ضروری صلاحیتیں رکھتے ہیں ۔اس سوال پرکہ امریکی وسائل کہاں خرچ ہونے چاہیے۔جوبائیڈن نے کہا کہ ایران، مصر، شمالی کوریا،افغانستان اور پاکستان یا لیبیامیں امریکی اسٹریٹجک مفاد ہے تاہم امریکا تمام ملکوں پر توجہ نہیں رکھ سکتا۔دہشت گردی کی جنگ کے باعث امریکا کی توجہ افغانستان اورپاکستان پرہے ۔