تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مشیل اوباما کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی خاتون اول مشیل اوباما کے طیار ے کے نزدیک فوجی طیارہ پہنچ گیا ۔طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے اینڈریو ایرفورس بیس سے آنیوالے سرکاری طیارے بوئنگ737میں خاتون اول مشیل اوباما سوار تھیں۔ائیرٹریفک کنٹرولرکی غلطی سے بوئنگ طیارے کے نزدیک فضا میں ایک فوجی طیارہ تقریباً پانچ کلومیٹرکے فاصلے پر پہنچ گیا۔اس دوران مشیل اوباما کے طیارے کے افسران کو بتایاگیا کہ پہلے فوجی طیارے کو اتاراجائیگا جس کے بعد ہی وہ طیارہ اتارپائیں گے، ایوی ایشن حکام کے مطابق فوجی طیارے کے بعدمشیل اوباما کے طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ ایر کنٹرول قوانین کے مطابق فضامیں دو طیاروں کے درمیان آٹھ کلومیٹرکا فاصلہ ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.