تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا، نیٹو طیاروں کے کمانڈ اینڈکنٹرول مراکزپرحملے

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں نیٹو طیاروں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اورمواصلاتی نظام پرحملے کیے ہیں۔لیبیا ئی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ ان حملوں کامقصد مخالفین کی پیش قدمی میں مدد فراہم کرنا ہے۔لیبیاکے نائب وزیرخارجہ خالدقائم نے طرابلس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو کے لڑاکا طیاروں نے طرابلس، معمر قذافی کے آبائی شہر سرطے، اور الحرا کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔انھوں نے الزام لگایاکہ ملک کے ٹیلے کمیونیکیشن نظام پرحملہ مخالفین کی مغرب کی طرف پیش قدمی میں مدد کے لیے کیا گیا ہے۔ادھر برسلز میں نیٹو کے ترجمان نے صحافیوں کوبتایا کہ نیٹو کے لڑاکاطیاروں نے طرابلس کے قریب کئی اہداف پر بمباری کی جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کے علاوہ مواصلاتی تنصیبات شامل تھیں۔انھوں نے کہا ہے کہ فضائی کارروائی کے دوران لیبیائی فوج کی 32 ویں بریگیڈ کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کیونکہ اس بریگیڈ کو شہریوں پر حملوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.