تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:شادباغ میں منی چینجر کے گھر پر ڈکیتی

جنگ نیوز -
لاہور:شادباغ میں منی چینجر کے گھر پر ڈکیتی

لاہور …لاہور کے علاقے شادباغ میں 4 ڈاکو منی چینجر کے گھرسے 65 لاکھ مالیت کے زیورات، ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور الیکٹرونکس اشیا لوٹ کر لے گئے۔شادباغ میں غلام حسین پارک کے رہائشی اور منی چینجر راشد ڈار کے گھر 4 ڈاکو داخل ہو گئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایک گھنٹہ تک لوٹ مار کرتے رہے۔ ڈاکوؤں نے 105 تولے زیورات،سونا ،12 لاکھ مالیت کی کرنسی اور الیکٹرونکس اشیا لوٹ لیں اوراہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.