29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا:ٹیکساس میں آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
جنگ نیوز -
امریکا:ٹیکساس میں آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
ہیوسٹن…امریکی ریاست ٹیکساس میں لگنے والی آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں لگنے والی آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،مغربی ٹیکسا س میں لگنے والی آگ نے مشرقی علاقے کا رخ کیا اور تیز ہوا نے اس کے پھیلنے میں مدد کی ۔ آگ سے کسی ممکنہ جانی نقصان سے بچنے کیلئے ٹیکساس کے برے شہر فورٹ ورتھ، قصبہ سٹران ،بنگر اور پوزم کنگڈم لیک کے اردگرد واقع کمیونیٹیز کو خالی کرالیا گیا ہے ،،ٹیکساس کے فورسٹ سروسز حکام کے مطابق اس آگ سے گراہم اور ینگ کاؤنٹی کو بھی خطرہ درپیش ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس آگ نے ایک لاکھ 50 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔آگ نے درجنوں رہائش گاہوں کو نقصان پہنچایا ہے اور تقریبا 600 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال اس آگ سے کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔