تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت آج ایک ساتھ تین مصنوعی سیارے خلا میں بھیج رہاہے

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت نے ایک ساتھ تین مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی،ان میں ایڈوانسڈ ریموٹ سینسنگ بھی شامل ہے۔بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ان سیاروں کی لانچنگ پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل یعنی پی ایس ایل وی سی 16راکٹ سے کی جائے گی، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ یہ مشن بھارت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اورسائنسدانوں کی ٹیم ایک ساتھ تین مصنوعی سیاروں کو کامیابی سے خلا میں بھیجنے کیلئیپرامید ہے۔یہ مصنوعی سیارے ریاست آندھراپردیش کے جزیرہ سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون ا سپیس سینٹر سے آج صبح دس بجکربارہ منٹ پر خلا میں بھیجے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.