29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آبادمیں صنعتی اداروں کوتین روز کے لئے گیس کی فراہمی بند
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں صنعتیاداروں کوآج سے تین روز کے لئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے ۔صنعتوں میں گیس بند ہونے سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوربے روزگار ہوگئے ہیں ۔محکمہ سوئی گیس کے شیڈول کے مطابق 20 اپریل صبح چھ بجے سے23اپریل کی صبح چھ بجے تک فیصل آباد کی صنعتیں بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملزایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمین شیخ محمد سعید نے گیس شیڈول کو مسترد کردیا اورفیکٹریاں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔