تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

جنگ نیوز -
لاہور…تربیلا اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے12.55فٹ بلندی کے ساتھ 1390.55فٹ ہوگئی۔فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں 15ہزار اوراخراج میں 5ہزارکیوسک کی کمی کردی گئی جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد34ہزار800اوراخراج15ہزارکیوسک رہا۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1109.45فٹ ہوگئی۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں23ہزار418اوراخراج میں 5ہزارکیوسک کمی ہوئی۔منگلا ڈیم میں پانی کی آمد70ہزار47اوراخراج37ہزارکیوسک رکارڈ کی گئی ۔منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ8لاکھ26ہزارایکڑ فٹ اورتربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ57ہزارایکڑ فٹ ہے۔تربیلااور منگلا ڈیم میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 9لاکھ83ہزار ایک فٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.