تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مسائل میں میں اضافہ ہوا، نوید قمر

جنگ نیوز -
کویت...مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں سال2008 کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس سے پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔یہ بات وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور نج کاری سید نوید قمر نے کویت میں جاری چوتھی ایشیائی توانائی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئی کہی، انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں سال 2008 کے بعد بلند سطح پر ہیں جس سے پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک مشکلات سے دوچار ہیں، جہاں حکومت کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام پر منتقل کرنے کے بجائے سبسڈی دینا پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم سیکٹر کو2 ارب58 کروڑ ڈالر کی سبسڈی دے چکی ہے۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ترقی پزید ممالک کو تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کرنے کے ساتھ تیل پیدا کرنے والے ممالک اور تیل خریدنے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پاکستان تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر پن چکی اور بائیوفیول سے بجلی کا حصول ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔اجلاس میں آزربائجان، ایران، بھارت انڈونیشیا، اومان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر اور چین نے بھی شرکت کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.