تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: رینجرز کے اضافی اختیارات میں مزید 3ماہ کی توسیع کردی گئی

جنگ نیوز -
کراچی...حکومت سندھ نے صوبے میں رینجرز کے اضافی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کے احکامات جاری کردئیے۔محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کو تین ماہ کیلئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق پانچ کے تحت اختیارات میں توسیع کردی۔ اٹھارہ اپریل کو رینجرز کو دئیے گئے اضافی اختیارات کی مدت ختم ہوگئی تھی۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کی ،وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دی ۔انسداد دہشت گردی ایکٹ کی شق پانچ کے تحت رینجرز کو تلاشی، چھاپے ، گرفتاری اور ہجوم اور شرپسند عناصر کو کنٹرول کرنے کیلئے ہتھیار استعمال کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.