29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:راشد منہاس روڈ پر کار پر فائرنگ دو ہلاک،دو زخمی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں آج پھر فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد کی ہلاک ہوئے ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عزیز بھٹی تھانہ کی حدود راشد منہاس روڈ پر ایک کار پر ہوا جس میں سواردو افراد ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ہلاک شدگان اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی کا نمبر ملیر کے علاقے شادمان ٹاؤن سے ہے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔