تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ججز تقرری کیس: سپریم کورٹ نے نظر ثانی کی اپیلیں مسترد کردیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز تقرری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاق کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواستیں مسترد کردیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں چاررکنی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم کئے جانے سے متعلق نظرثانی کے مقدمہ کی آج بھی سماعت کی ، جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ پارلے مانی کمیٹی منفرد نوعیت کی ہے اور آئین میں متوازی ادارے بنانے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ مقدمہ کے پہلے درخواست گزار مخدوم علی خان نے دلائل میں کہا کہ ججز تقرر کی پارلے مانی کمیٹی آئین سے ماورا نہیں ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ کمیٹی غیر موثر نہیں ہوئی ہے ،ایک موقع پر بنچ کے رکن جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس میں کہا کہ8 ارکان پارلے منٹ کی کمیٹی کسی صورت آئین سے بالاتر نہیں، چندپارلے منٹرینز کی کمیٹی کو پارلے منٹ کا اختیار نہیں دیا جاسکتا، جسٹس خلجی عارف کا کہنا تھا کہ آئین میں جہاں پارلے منٹیرنز کی کمیٹیاں بنیں وہیں وہ پارلے منٹ کو جواب دہ بھی بنائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے لاہور اور سندھ ہائی کورٹ کے 6ججز کی تقرری مسترد کردی تھی، جس کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ججز کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا، اس فیصلے کے خلاف وفاق نے نظرثانی کی اپیلیں دائرکی تھیں، جس میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی ،ججز کے تقرر کے حوالے سے بااختیار ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.