29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک وگرم رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد...آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا جبکہ کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش مری میں29ملی میٹر ہوئی۔ مالم جبہ میں16،راولاکوٹ میں11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔