تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس،بابراعوان بھی شریک

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ، اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت جاری ہے ۔پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں سینئر قانون دان بابر اعوان بھی شریک ہیں جو ارکان کابینہ کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو دی جانیوالی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس میں ترامیم سے متعلق آگاہ کررہے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے اس صدارتی ریفرنس کے حوالے سے ہدایات دی تھیں جن کی بنیاد پر اس ریفرنس میں پوائنٹ آف لا کے تناظر میں ترامیم لائی گئی ہیں ، بھٹو کو پھانسی کے پہلے سے دائر ریفرنس کو بھی وفاقی کابینہ میں پیش کرکے اس کی منظوری لی گئی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.